ریا ض ۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے جنرل لیبر ریکروٹمنٹ کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت احمد الرجحی جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تارکین وطن کے امور اور اورسیز ایمپلائمنٹ کے وزیر آصف نذرول نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ معاہدے میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے امور کو منظم کرتے ہوئے آجر و اجیر کے مابین …
سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے لیبر ریکروٹمنٹ معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
ریا ض ۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے جنرل لیبر ریکروٹمنٹ کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت احمد الرجحی جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تارکین وطن کے امور اور اورسیز ایمپلائمنٹ کے وزیر آصف نذرول نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
معاہدے میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے امور کو منظم کرتے ہوئے آجر و اجیر کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا اور فریقین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔معاہدے پر دستخط کے موقع سعودی وفد اور بنگلہ دیشی حکومتی اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔








