سعودی عرب اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ، لبنان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

144

ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور جین نویل باروٹ نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ اور لبنان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنمائوں نے لبنان کی صورتحال، اس کے نتائج اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا ۔

سعودی وزیر خارجہ اور ان کے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب نے بھی پیر کو رابطہ کیا اور لبنان کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔