سعودی عرب اور لتھوینیا کے درمیان سول ایوی ایشن اور ایئرٹرانسپورٹ سروس میں تعاون کا معاہدہ

98
Saudi Arabia and Lithuania
Saudi Arabia and Lithuania

ریاض ۔3دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور لتھوینیا کے درمیان سول ایوی ایشن اور ایئرٹرانسپورٹ سروس میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق معاہدے پر سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج اور مملکت میں لتھوینیا کے سفیر نے دستخط کیے۔

دونوں ملک ایئر ٹرانسپورٹ ٹریفک کےلیے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری اور قومی فضائی کمپنیوں کے آپریشنل نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے کام کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تعاون سول ایوی ایشن اور ایئر ٹرانسپورٹ سروس کے لیے ایک عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے گا۔

مملکت کے وژن 2030 کا ایک مقصد سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی مقامات تک ایوی ایشن کنیکٹوٹی کے مرکز کے طور پر سامنے لانا ہے جو 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں کی خدمت کرے گا۔