سعودی عرب اور مصر کا عسکری مشقوں "السھم الثاقت 2024 ” کا آغاز

127
سعودی عرب اور مصر کا عسکری مشقوں "السھم الثاقت 2024 " کا آغاز

قاہرہ ۔9نومبر (اے پی پی):سعودی عرب اور مصر کی مشترکہ عسکری مشقوں ’السھم الثاقت 2024 ‘ میں حصہ لینے کے لئے سعودی فورسز کے یونٹس مصر پہنچ گئے ہیں۔

ایس پی اےکے مطابق مشترکہ مشقوں کا آغاز 9 نومبر ہواجو 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی مسلح افواج کے تربیتی اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشقیں معمول کا حصہ ہیں جن کا مقصد فوجی مہارتوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں میں بری ، فضائی اور بحری دستے شرکت کررہے ہیں جبکہ ایئرڈیفنس فورسز بھی اپنی تمام قوت کے ساتھ ان مشقوں کا حصہ ہوں گی۔