سعودی اور پاکستان سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

138
Tourism relations
Tourism relations

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سعودی 2025 ءمیں عالمی سیاحت کے حوالے سے نمایاں اور پسندیدہ ملک کے طور پر اپنی جگہ بنا رہا ہے ۔2024 ءمیں 2.7 ملین سے زائد پاکستانیوں نے سعودی کا رخ کیا جبکہ2025 ءمیں یہ تعداد 2.87 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سعودی جہاں دوسروں ممالک کے عوام کیلئے سفر اور داخلے کے عمل کو آسان بنا رہا ہے وہیں وہ مذہبی سیاحت کے علاوہ متنوع سیاحتی تجربات پیش کررہا ہے ۔سعودی مختلف سیاحتی شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت اور سیاح سعودی کی ترقی کرتی معیشت اور تفریحی انڈسٹریز میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔2024ءمیں پاکستانی ای سپورٹس گیمرز ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس ورلڈ کپ ( ای ڈبلیو سی ) میں چھائے رہے جو نہ صرف 1700 مدمقابل گیمرز میں نمایاں رہے بلکہ انہوں نے عالمی گیمنگ سٹیج پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ لیپ آئی ٹی ایکسپو میں پاکستان آئی ٹی کمپنیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جو ٹیکنالوجی کی صنعت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا عکاس ہے۔

مختلف شعبوں میں ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اور نمائشوں ( ایم آئی سی ای) میں بھی پاکستانیوں کی شرکت میں نمایاں اضافہ ہواجس میں 37 پاکستانی سیاحتی گروپ سعودی میں متحرک نظرآئے۔ سیاحت کے مزید فروغ کیلئے سعودی کلک کمپین ملک کے متنوع موسم، دلکش اور خوبصورت مناظروں اور بھرپور ثقافتی تجربات کو نمایاں کرے گی۔ یہ اقدام ان سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے جو منفرد اور یادگار تجربات کی تلاش میں ہیں۔ مہم سعودی  کے دلکش رنگوں کو نمایاں کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ پاکستانی فیشن اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کو ترغیب دی جاسکے کہ وہ سعودی کو اپنے اگلے تخلیقی اور کاروباری شراکت دار کے طور پر منتخب کریں۔

علاوہ ازیں مذہبی سفر کو مزید سہل بنایا جارہاہے جس کے تحت زائرین کو سعودی  کے کسی بھی ہوائی اڈے پر بغیر کسی پابندی کے داخلے کی اجازت حاصل ہوگی۔عالمی معیار کی بہترین مہمان نوازی اور شاندارسروسز کی فراہمی کے عزم کے ساتھ سعودی پاکستانی سیاحوں کیلئے تیزی کے ساتھ سرفہرست مقام بن رہا ہے ۔سعودی چاہے وہ ثقافتی ورثہ ہو، سنسنی خیز ایڈونچرز ہوں یا موزوں قیام ہو، سستی رہائش سے لے کر پرتعیش ہوٹلوں تک ایک متنوع سفری تجربات پیش کرتا ہے ۔

گلوبل اسپورٹس حب اور ہارٹ آف عربیا کے طورپر سعودی دنیا بھر میں سیاحت کے رجحان کو فروغ دے رہا ہے اور شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون قائم کر کے اپنی حیثیت کو ایک بہترین سفری اور کاروباری مرکز کے طور پر مستحکم بنارہا ہے۔