سعودی عرب اور چین کا مصنوعی ذہانت میں شراکت داری کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ نے ہانگ کانگ میں "لیپ ایسٹ ” کانفرنس شرکت کی اور اپنے دورے کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ہانک کانگ ۔9جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ نے ہانگ کانگ میں "لیپ ایسٹ ” کانفرنس شرکت کی اور اپنے دورے کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔العربیہ کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد سعودی عرب اور ہانگ کانگ کے درمیان تکنیکی شراکت داری کو مضبوط کرنا اور مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی جدت طرازی کے نظام کی ترقی میں شراکت داری کے شعبوں کو وسعت دینا ہے۔ان ملاقاتوں میں وزیر مواصلات کی ہانگ کانگ میں اپنے ہم منصب وزیر پروفیسر سون ڈونگ سے ملاقات بھی شامل تھی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی جدت طرازی کے نظام کی ترقی میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انجینئر عبداللہ السواحہ نے ہانگ کانگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس کارپوریشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن کورڈیلیا چینگ سے بھی ملاقات کی اور سٹارٹ اپ کمپنیوں کو بااختیار بنانے اور امید افزا تکنیکی شعبوں میں قومی صلاحیتوں کے راستوں کو ترقی دینے میں تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔انہوں نے "سینیس ٹائم ” کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر شو لی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی تاکہ مصنوعی ذہانت کی جدید ایپلی کیشنز اور اہم شعبوں میں ان کے استعمال کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس ملاقات کا مقصد تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل معیشت میں معیاری شراکت داری کے نئے افق کھولنا تھا۔

مزید خبریں