امریکا میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام، سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا، پروفیسر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سان فرانسسکو میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام ہوا جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سان فرانسسکو میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام ہوا جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا۔جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ الحمدللہ! سان فرانسسکو میں ہمارے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا پی ٹی آئی کا خوب تشہیر کیا گیا شو اور منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا، پانچ مختلف ریاستوں سے کارکنوں کو جمع کرنے کی اپیل کے باوجود صرف مٹھی بھر افراد ہی پہنچ سکے۔ مطلوبہ تعداد ملی اور نہ عوامی پذیرائی، نتیجتاً احتجاج چند ہی لمحوں میں دم توڑ گیا جبکہ ہمارا پروگرام ایک باوقار، پُرجوش اور بھرپور حاضرین کی موجودگی میں کامیابی سے منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید خبریں