مظفرگڑھ ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار،چھینا گیا مال برآمد،پولیس زرائع

ایس ایچ او کوٹ سلطان محمد زاہد لغاری کی سربراہی میں پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ۔ 09 جولائی (اے پی پی):ایس ایچ او کوٹ سلطان محمد زاہد لغاری کی سربراہی میں پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او کوٹ سلطان محمد زاہد لغاری نے سب انسپکٹر زاہد رندھاوا اور اے ایس آئی رانا ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ندیم عرف “دیما” گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، سات پسٹل، تین واٹر موٹرز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے

مزید خبریں