ریاض ۔18مارچ (اے پی پی):سعودی عرب اور چین کے مابین بڑھتےہوئے تعلقات سے دوطرفہ سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے۔گزشتہ دو برسوں کے دوران مملکت آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
شنہوا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کہ چین اور عرب ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کے پروگرام میں رواں برس ہر سطح پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 2025 کو سعودی چینی ثقافت کا سال قرار دیا گیا ہے۔ دونوں جانب سے مختلف نوعیت کی ثقافتی سرگرمیوں کا تبادلہ کیا جائےگا جس سے دوطرفہ تعلقات میں بھی مزید استحکام آئے گا۔
فروری 2025 میں چینی، عربی سٹیڈی ریسرچ سینٹر نے ریاض میں چائنا سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ سینٹر قائم کرنے کا معاہدہ بھی طےپایا ہے جوتعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی تکمیل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
واضح رہے سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں عوامی سطح پرچینی زبان سیکھنے کےحوالے سے شعور میں بھی اضافہ ہوا۔چین میں 50 سے زائد جامعات اور کالجز میں عربی لینگویج کے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب، امارات، مصراور دیگرعرب ممالک نے بھی اپنے قومی نصاب میں بھی چینی زبان کو شامل کیا ہے۔
چینی، عربی تعاون فورم 2024 سے 2026 کے تحت رواں برس چینی تعلقات کے حوالے سے 11 ویں سمپوزیم کے تحت اجلاس ہوگا جس میں دونوں ممالک کی ثقافت کو اجاگرکیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573677