سعودی عرب ایران ڈیل سے تنازعات کے خاتمے کی رفتارمیں اضافہ ہوگا،اقوام متحدہ

124
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔16مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب،ایران ڈیل سے تنازعات کے خاتمے کی رفتارمیں اضافہ ہوگا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نےسلامتی کونسل میں کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے یمن میں جاری تنازعے کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یمن میں تنازعےکے خاتمے کے لیے مختلف سطحوں پرسفارتی کوششیں جاری ہیں،اس وقت ہم علاقائی سطح پر ایک نئی سفارتی رفتار کے ساتھ ساتھ بات چیت کے دائرہ کار میں تبدیلی کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے متحارب فریقوں کو اس علاقائی اور بین الاقوامی رفتار سے پیش کردہ موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ وہ زیادہ پرامن مستقبل کی جانب فیصلہ کن اقدام کرسکیں۔