40.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب خواتین کی ترقی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہا ہے، گورنر...

سعودی عرب خواتین کی ترقی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہا ہے، گورنر ٹوکیو

- Advertisement -

ریاض۔24مئی (اے پی پی):ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ترقی کے سلسلے میں ’بہت اہم تبدیلیاں‘ رونما ہوئی ہیں جو اس وقت نظر نہیں آتی تھیں جب وہ گزشتہ دوروں میں یہاں آئی تھیں۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ’فورچون میگزین‘ کی طرف سے منعقدہ ’اتنہائی طاقتور خواتین کی سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے اس ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اسے ہر ایک کے لیے آرام دہ بنا دیا ہے، خواہ وہ مرد، عورت، بچے ہوں یا معذور افراد۔انھوں نے ’فورچون پینل‘ کو بتایا کہ ان کی ترجیح یہ ہے کہ خواتین کے خوابوں کی تکمیل ہو۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بچوں کا مفت علاج، ٹیوشن فیس اور سکول میں مفت کھانا دینا ان کے ایجنڈے میں سرِ فہرست ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں