مکہ مکرمہ ۔6جون (اے پی پی):سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج(جمعہ کو) عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمانبرطانیہ، امریکا، کینیڈا ، آسٹریلیا اور عراق میں بھی آج(جمعہ ) کو پورے مذہبی عقدت اور احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے خطاب میں عازمینِ حج کو مخاطب کرتے ہوئے امت مسلمہ سمیت فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعدحجاج کرام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے، جس کے بعد سر منڈوایا جائے گا۔