اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادپر51فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.473ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 978ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
اگست 2024میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 713ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوجولائی کے مقابلے میں 6فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 45فیصدزیادہ ہے، جولائی میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 760ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 491ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.937ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جومالی سال 2024کے مقابلے میں 44فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.124 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔