17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب مخالفین کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرے گا، ادارہ ریاستی...

سعودی عرب مخالفین کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرے گا، ادارہ ریاستی سلامتی

- Advertisement -

ریاض ۔4مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں ادارہ ریاستی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھویرینی نے کہا ہے کہ سعودی عرب مملکت سے باہر جانے والے ایسے افراد کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہے جنہیں گمراہ کیا گیا۔العربیہ کے مطابق ادارہ ریاستی سلامتی کے سربراہ نے ایم بی سی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان افراد کے بارے میں واضح طورپر ہدایات جاری کی ہیں جنہیں گمراہ کیا گیا اور وہ بیرون ملک چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد جو قتل یا اس قسم کے سنگین جرائم میں ملوث نہیں اگر وہ وطن لوٹنا چاہیں تو ان کے لیے دروازے کھلے ہیں، انہیں کسی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔جو وطن واپس آنا چاہیں وہ اس ملک میں سعودی عرب کے سفارتخانے یا ادارے کی جانب سے ٹول فری نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں مملکت میں اپنے اہل خانہ کے ذریعے بھی پیغام دیں تو ان کی خواہش پر عمل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں