24 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، یوکرینی...

سعودی عرب میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں، یوکرینی صدر

- Advertisement -

کیف ۔10مارچ (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین سعودی عرب میں امریکاکے ساتھ تعمیری مکالمے کے لئے پرعزم ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمیرزیلنسکی نے گزشتہ روز سعودی عرب روانگی سے قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ میز پر حقیقت پسندانہ تجاویز موجود ہیں جن پر تیزی اور موثر طریقے سے عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے سفارتی اور عسکری نمائندے آج پیرکوولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد کل( منگل) کو امریکی وفد کے ساتھ اجلاس کریں گے۔

- Advertisement -

وولودیمیرزیلنسکی نے کہا کہ ہم تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہیں اور فیصلوں اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور اتفاق رائے قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570697

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں