سعودی عرب میں اوسط عمر بڑھ کر 77.6 سال ہو گئی ہے، وزارت صحت

126
Ministry of Health in Saudi Arabia
Ministry of Health in Saudi Arabia

ریاض ۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں اوسط عمر کی شرح بڑھ کر 77.6 سال تک پہنچ گئی ہے۔اس بات اظہار کا سعودی وزارت صحت نے سالانہ ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کی رپورٹ برائے 2023 میں کیا ہے جو جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کامیابیاں سعودی وژن 2030 کے عین مطابق ہیں اور اس کا مقصد انسانی صحت کو بہتر بنانا ہے۔رپورٹ میں اوسط متوقع عمر میں اضافے کو ظاہر کیا گیا ہے جو بڑھ کر 77.6 سال تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں اس حوالے سے مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں جو اعلی صحت کی کارکردگی کے حوالے سے ہیں جس میں سرفہرست صحت کے بہترین اقدامات، لوگوں میں واک کا کلچر اپنانا، کھانوں میں نمک کی کمی، کیلوریز کی جانچ، فاضل چربی کے خاتمے، صحت کی دیکھ بھال اور خدمات کو معیاری اور بہتر بنانا اور صحت کے خطرات کی روک تھام شامل ہے۔رپورٹ میں 2019 میں ہسپتال میں داخل مریضوں کی خدمات کے علاوہ مریضوں کے ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا گراف 81.41 سے بڑھ کر 87.45 فیصد تک آگیا ہے۔

اسی طرح بہترین اور تجربہ کار نرسنگ سٹاف کی تعداد 2019 میں ایک لاکھ آبادی پر 581.6 تھی جو اب بڑھ کر 733 تک ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں سمیت رہائشی علاقوں میں صحت خدمات کی کوریج 96.41 فیصد تک ہو چکی ہے۔