23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔23فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر 21 ہزار222 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا ہے۔

ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 13 سے 19 فروری 2025 تک مجموعی طور پر 13 ہزار202 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 911 کو سرحدی امن قانون اور 3 ہزار109 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا ہے ۔

- Advertisement -

اس دوران غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں ایک ہزار376 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے 40 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپین اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 86 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ 40 ہزار519 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہےجن میں سے 36 ہزار 213 مرد اور4 ہزار306 خواتین ہیں۔ان میں تین ہزار 910 کے سفری انتظامات کےلیے سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کیا گیا جبکہ 10 ہزار 170 افراد کو مملکت سے بے دخل کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں