سعودی عرب میں دہشت گردی کے منصوبوں میں ملوث ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم

103

ریاض ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)سعودی عرب کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے منصوبہ میں ملوث ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں جرائم کے انسداد کیلئے قائم خصوصی عدالت نے 2004میں وزارت داخلہ کی عمارت میں دہشت گردی اور دیگر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ملزم کے خلاف یہ فیصلہ عدالت میں پیش کردہ ثبوتوں کے بعد کیا گیا۔ملزم کو اس فیصلے کے خلاف 30روز تک اپیل کا حق دیا گیاہے۔