ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 2.9 ملین نشہ آورگولیاں (کیپٹاگون) سمگل کرنے کے بڑی کوشش ناکام بنا دی،ایس پی اے کے مطابق سعودی میں زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی نے کنسائنمنٹ کے معائنے کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور سکینیگ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے منشیات برآمد کیں۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے منشیات وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔نشہ آور گولیاں ایل ای ڈی لائٹنگ پروڈکٹس کے ایک کنٹسائنمٹ میں چھپائی گئی تھیں۔ اتھارٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں کردار ادا کریں۔