سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس ،کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین اور چھ غیرملکی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

80
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

ریاض۔16ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی ’نزاھہ‘ نے وزارت داخلہ کے تعاون سے رابغ میں کنگ عبداللہ پورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین کو چھ مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق ’نزاھہ‘ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تین ملازمین راشد محمد الشبرمی، محمد احمد الجیزانی، صالح حمود الحربی اور 6 غیر ملکیوں اسامہ محسن العولقی،عبدالعزیزعمرالقعیطی،حسین عمرالقعیطی،فواد صلاح الدین بیر،محمد غانم المنلااورسعید عوض بازبیدی کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لئے ہیں ۔

گرفتار افراد نے 2.234 ملین ریال کی رقم ممنوعہ پٹرولیم مصنوعات ( ڈیزل) کے 372 شپنگ کنٹینرز کی سمگلنگ، برآمد میں سہولت فراہم کرنے اور سمگلنگ کےلیے تجارتی اداروں کا نام استعمال کرنے کے عوض قسطوں میں وصول کی گئی۔گرفتار ملازمین اور چھ مقیم غیرملکیوں کے خلاف قوانین اور ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔