سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں کمی

187

ریاض۔26جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.24 ریال رہی جو ایک دن قبل اس کے نرخ 290.41 ریال تھی۔22 قیراط کے نرخ 262.39 ریال، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.46 ریال رہی۔18 قیراط کی قیمت 214.68 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کا سونا 166.97 ریال میں فروخت ہوا۔