سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

64
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ریاض۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث سعودی عرب کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا 208.10 ریال میں فروخت ہوا،21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 181.13 ریال تھی جو بڑھ کر 182.08 ریال ہوگئی۔

سعودی عرب میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونا اورزیورات فروخت ہوئے۔18قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 156.07 ریال رہی ۔ 14 قیراط ایک گرام سونا 120.76 ریال میں دستیاب تھا جس کی قیمت بڑھ کر 121.39 ریال ہو گئی ہے۔