جدہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہاہے۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے وزارت انصاف کے حوالہ سے بتایا کہ سال2015 ءمیں طلاق کے 40394 کیسز ہوئے ۔ رپورٹ میں مختلف سعودی شہروں میں طلاق کے کیسوں کی تعداد دی گئی ہے ۔دریں اثناءسعودی عرب کے سماجی امور کے ماہرین ، کنسلٹنٹس ، سوشل ورکرز اور وکلاءنے کہا ہے کہ طلاق کے کیسز روکنا بہت ضروریہو گیا ہے بصورت دیگر بڑھتی شرح پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ۔سعودی ماہرین کے مطابق شادی شدہ جوڑوں کے مالی حالات کا بھی طلاق کے کیسز میں زیادہ عمل دخل ہے ۔