17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں عید الفطر پر مٹھائیوں کی مانگ میں 40 فیصد...

سعودی عرب میں عید الفطر پر مٹھائیوں کی مانگ میں 40 فیصد اضافہ

- Advertisement -

ریاض۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں عید الفطر پر مٹھائیوں کی مانگ میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔العربیہ چینل کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روایتی مٹھائیاں بڑے پیمانے پر مقبول ہیں ان میں بہت سے لوگ انہیں گھر پر تیار کرنے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیگر انہیں خاص سٹورز سے تیار شدہ خریدنا پسند کرتے ہیں۔

ایک اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں سعودی عرب میں مٹھائی کے شعبے میں عام دنوں کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگی یا بہترین چاکلیٹ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں شامل ہے جو مہمان نوازی اور تحائف کے لیے خریداری کا ایک اہم حصہ ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں کنفیکشنری کا شعبہ خوراک کے سب سے بڑھتے ہوئے شعبوں میں سے ایک ہے جس کی سرمایہ کاری کا حجم تقریباً 35 ارب سعودی ریال ہے اور سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 1066 کارخانے مختلف قسم کی مٹھائیاں تیار کر رہے ہیں۔

ریاض میں 377 فیکٹریاں ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں 294، القصیم میں 133 فیکٹریاں ہیں جو مختلف قسم کی مٹھائیاں تیار کرتی ہیں۔ایک اندازے کے مطابق عید کے دوران خاندان کے اخراجات کا بڑا حصہ مختلف اقسام کی مٹھائیوں پر صرف ہوتا ہے۔ اسی طرح اوسط سعودی خاندان مٹھائیوں اور چاکلیٹ پر ایک ہزار ریال خرچ کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں