ریاض ۔17دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے طباخی آرٹس کمیشن نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں حسیات سے متعلق تجربہ گاہ اور ایک تجرباتی کچن کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس انشیٹیو کا مقصد غذا کے شعبے میں تحقیق اور جدت کو بڑھاتے ہوئے اور ’سعودی وژن 2030 ‘ کے اہداف کے عین مطابق سائنسی آئیڈیاز کو عملی حل میں ڈھالنا ہے۔ تجربانی کچن …
سعودی عرب میں غذائی جدت کو فروغ دینے کے لیے تجرباتی کچن کا افتتاح

مزید خبریں
ریاض ۔17دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے طباخی آرٹس کمیشن نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں حسیات سے متعلق تجربہ گاہ اور ایک تجرباتی کچن کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس انشیٹیو کا مقصد غذا کے شعبے میں تحقیق اور جدت کو بڑھاتے ہوئے اور ’سعودی وژن 2030 ‘ کے اہداف کے عین مطابق سائنسی آئیڈیاز کو عملی حل میں ڈھالنا ہے۔
تجربانی کچن سائنس دانوں اور جدت اور اختراع پسندوں کو انتہائی جدید نوعیت کا ماحول فراہم کرے گا جس میں وہ ایسی غذائی پروڈکٹس تیار کر سکیں گے جن کی کوالٹی اور غذائی قدر بہت بہتر ہوگی۔اس اقدام سے درسگاہوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کی فضا میں اضافہ ہوگا اور سائنسی علم کو عملی تجربے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا جس سے غذا کے لیے نت نئے طریقے اور پائیدار حل تلاش کیے جائیں گے جن سے قومی معیشت کو تقویت ملے گی۔








