ریاض ۔6دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں لبنانی شہری کے مصری قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مصری کی سزائے موت پر گزشتہ روز ریاض شہر میں عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاص میں مقیم مصری شہری احمد عطیہ کا لبنانی باشندے حسین علی خزعلی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا تھا جس پر ملزم نے اس کے سر پر ضرب لگائی اور گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ لبنانی شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مصری کی سزائے موت پر ریاض شہر میں عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاص میں مقیم مصری شہری احمد عطیہ کا لبنانی باشندے حسین علی خزعلی سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا تھا جس پر ملزم نے اس کے سر پر ضرب لگائی اور گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا۔