جدہ ۔11نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر محایل میں 3 گاڑیاں اپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے،سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو محایل، البرک، حلی اور القنفذہ کے ہسپتالوں میں منتقل کرا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ محایل روڈ کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے۔ یہاں متعدد خطرناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جن میں بہت سارے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور بیسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔