اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے برطرف آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی ورکروں کی مدد کیلئے خصوصی سہولت مرکز اور فنڈ قائم کر دیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں برطرف اہلکاروں کوکھانے اور دیگر ضروری معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی سہولت مرکز اور ایک لاکھ سعودی ریال پر …
سعودی عرب میں مختلف کمپنیوں سے برطرف آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی ورکروں کی مدد کیلئے خصوصی سہولت مرکز اور فنڈ قائم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے برطرف آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی ورکروں کی مدد کیلئے خصوصی سہولت مرکز اور فنڈ قائم کر دیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں برطرف اہلکاروں کوکھانے اور دیگر ضروری معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی سہولت مرکز اور ایک لاکھ سعودی ریال پر مشتمل فنڈ قائم کیاہے۔مرکز اور فنڈ کا مقصد مشکل میں گرفتار پاکستانی اہلکاروں کی مدد اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لئے جلد ازجلد ہر ممکن اقدام کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کھانے پینے کی اشیاءکی فراہمی ، طبی معاونت اور ان کی تنخواہوں کے بقایا جات کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان مشن نے انتظامات کیے ہیں۔سفارتخانے نے بتایا کہ سعودی شاہ نے ان کے کفیلوں کی جانب سے ورکروں کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لئے بھی حکم جاری کیاہے۔








