26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں منشیات کے تین گروہوں کے 19 ارکان کو گرفتار...

سعودی عرب میں منشیات کے تین گروہوں کے 19 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا

- Advertisement -

ریاض۔10فروری (اے پی پی):سعودی عرب میں منشیات کے تین جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کر کے ان کے 19 ارکان کو گرفتارکر لیا گیا ۔عرب نیوز نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ عسیر، جازان اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تین مجرمانہ نیٹ ورکس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک منشیات کو مملکت کے دوسرے حصوں میں منتقل کر رہے تھے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔

- Advertisement -

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان گروہوں کی سرگرمیوں میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سعودی وزارت داخلہ کے 5 ملازمین، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے 7ملازمین اور وزارت دفاع کے 3 ملازمین شامل ہیں۔ ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور انھیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں