ریاض۔14جون (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی پیش کش کی بنیاد پر وزارت حج و عمرہ کو ہدایت کی کہ وہ ایرانی زائرین کی تمام ضروریات کو پورا کرے اور انہیں تمام خدمات فراہم کرے جب تک کہ ان کے اہل خانہ کے لیے حالات درست اور محفوظ نہیں ہو جاتے۔
العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حاجیوں کے حوالے سے سعودی بھائیوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے اور ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی ایران پر صریح اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر سعودی عرب کے موقف کی تعریف کی تھی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی فون پر بات کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کو مسترد کیا اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملہ حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور سفارتی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔