26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

سعودی عرب میں موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

- Advertisement -

ریاض ۔28نومبر (اے پی پی):سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما کے دوران مملکت میں دیگر برسوں کے مقابلے میں زیادہ اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سال سعودی عرب میں موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت معمول سے ڈیڑھ ڈگری سے دو ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں یہی صورتحال ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سال موسم سرما میں بارش معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب 50 فیصد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل میں خاص طور پر زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414729

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں