سعودی عرب میں نامزد پاکستانی سفیر کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

64

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں نامزد پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات، حج و عمرہ زائرین، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں پاکستان ہاوس کے قیام اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں جانب سےسعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہتر دیکھ بھال اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کے رشتے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔