سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی تارکین وطن ورکرز کو ادائیگیوں کا معاملہ سعودی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پاکستانی تارکین وطن کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث انکے مصائب سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ دمام میں پاکستانی تارکین وطن اور سعد کنٹرکٹنگ اور کنسٹرکشن کمپنی سے مسلسل رابطے میں ہے۔کمپنی نے ورکرز کو جلد از جلد واجبات کی ادائیگی کی …

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پاکستانی تارکین وطن کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث انکے مصائب سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ دمام میں پاکستانی تارکین وطن اور سعد کنٹرکٹنگ اور کنسٹرکشن کمپنی سے مسلسل رابطے میں ہے۔کمپنی نے ورکرز کو جلد از جلد واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کی ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں دمام میں پاکستانیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میںپاکستانیوں کے مصائب سے آگا ہ ہیں اور ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے کمپنی حکام اور متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ترجمان نے کہا کمپنی حکام نے جلد از جلد پاکستانی تارکین وطن سمیت تمام ورکرز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سفارتخانے نے یہ معاملہ سعودی وزارت خارجہ کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

Leave a Reply