22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںسعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے نوکریوں سے فارغ ہزاروں پاکستانی ورکرز...

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے نوکریوں سے فارغ ہزاروں پاکستانی ورکرز کو ادائیگی شروع کردی ہے ۔ پاکستان کے سفیر منظورالحق کی ” اے پی پی“ سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے نوکریوں سے فارغ تین کیمپوں میں مقیم واجبات کے منتظر ہزاروں پاکستانی ورکرز کو فی کس 200ریال کی ادائیگی شروع کردی۔ یہ بات ریاض میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے جمعرات کو ” اے پی پی“ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم نے سیتین،الجزیرہ اورطائف کے کیمپوں،جہاں خوراک کی فراہمی ممکن نہ تھی، میں مقیم پاکستانی ورکرز میں کھانے پینے کیلئے فی کس 200 سے300 ریال کی نقد ادائیگی شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ سعودی کمپنیوں کے 20 کیمپوں میں مقیم پاکستانی ورکرز کو خوراک کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا بدھ کو 700ورکرز کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کھانا تیار کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔اسکے علاوہ پاکستانی ورکرز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے کمپنیوں پر دباو بڑھانے کی غرض سے سفارتی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں