سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان حشام بن صدیق کا پاکستانی حجاج کرام کے حج مشن کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا دورہ

105

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان حشام بن صدیق کا پاکستانی حجاج کرام کے حج مشن کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا دورہ
ڈائریکٹر حج، امتیاز شاہ نے حج انتظامات کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر ، خان حشام بن صدیق نے پاکستانی حجاج کرام کے حج مشن کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا۔ اس دورہ میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی بھی انکے ھمراہ تھے۔جمعرات کو جدہ سے موصولہ پیغام کے مطابق ڈائریکٹر حج، امتیاز شاہ نے حج انتظامات کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا۔ اب تک، 76000 پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں سے 51000 سرکاری حج سکیم کے تحت اور 25000 نجی حج سکیم کے تحت شامل ہیں۔ حجاج کی شکایات پرفوری عمل درآمد کیلئے ایک مو¿ثر شکایت ہینڈلنگ میکانزم موجود ہے۔سفیر نے پاکستان حجاج کے لئے حج مشن ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ ہسپتال نے ابھی تک گیارہ ہزار حاجیوں کا علاج کیا ہے اورضرورت مندوں میں سو سے زائد وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں۔ مریضوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور طبی عملے کے علاج کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا بعد میں، سفیرنے مکہ میں حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔رہائشیوں نے رہائش اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سفیر نے بہترین انتظامات کے لئے حج مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔