ریاض۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اشاعت و ترجمہ اور ادب اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان سے ریاض میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور ثقافتی و فکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی اخبار اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران لٹریچر ، پبلشنگ و ترجمہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے متعدد …
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ترجمہ اتھارٹی کے سی ای او سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اشاعت و ترجمہ اور ادب اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان سے ریاض میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور ثقافتی و فکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی اخبار اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران لٹریچر ، پبلشنگ و ترجمہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے متعدد پروگراموں اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ثقافتی رابطے اور مختلف مکاتب فکر کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنا اور سعودی عرب اور دیگر دنیا کے دانشوروں ، ادیبوں اورمفکرین کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا ہے۔
اس موقع پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے اور دوطرفہ وفود کے تبادلوں اورثقافتی و ادبی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔








