نیپال کی جانب مٹی کے تودے گرنے کے باعث چینی علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی ،541افراد تا حال لاپتا
نیپال کی جانب مٹی کے تودے گرنے کے باعث چینی علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی ،541افراد تا حال لاپتا

مزید خبریں
کٹھمنڈو۔2ستمبر (اے پی پی):نیپال کی جانب مٹی کے تودے گرنے کے باعث چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ 541 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی علاقے کے شہر شِگاتسے کے ضلع گیرونگ میں واقع گیرونگ بندرگاہ پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔2 ستمبر کو گیرونگ قصبے میں مقامی ذمہ داران کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق دوپہر 12 بجے تک اس آفت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے اور تا حال 541 افراد لاپتا ہیں۔







