وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی خورشید خان خٹک کی زیر صدارت صوبے میں لمپی سکن ڈیزیز کی موجودہ صورتحال کےحوالے اجلاس

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک خورشید خان خٹک نے صوبے میں لمپی سکن ڈیزیز کی موجودہ صورتحال حوالے اہم اجلاس کی صدارت کی

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک خورشید خان خٹک نے صوبے میں لمپی سکن ڈیزیز کی موجودہ صورتحال حوالے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ظریف المانی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصل خان اور محکمہ لائیو اسٹاک کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بیماری کی موجودہ صورتحال، جاری آگاہی مہم اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ صورتحال سے پیشگی اور مؤثر انداز میں نمٹا جائے

ویکسین کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور ویکسینیشن و آگاہی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ان اقدامات کا مقصد لمپی سکن ڈیزیز کے پھیلاؤ اور شرحِ وقوع کو کم کرنا اور مویشی پال حضرات کو ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچانا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، خیبر پختونخوا مویشیوں کے تحفظ اور مویشی پال برادری کے مفادات کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔