ریاض۔ 15جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں اب تک کورونا ویکسین کی 5 کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ نے مطابق سعودی وزارت صحت نے ایک ٹویٹر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس ویکسین کی 5 کروڑ 36 لاکھ 16 ہزار 439 خوراکیں دی جا چکی ہیں
جن میں 4٫9 ملین بوسٹر ڈوز بھی شامل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 1٫926ملین معمر افراد سمیت 25٫18ملین افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 23٫43ملین افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 میں جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو اور بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 کو کیا تھا۔