سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 20 ہزار 778 غیر قانونی تارکین گرفتار

151
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 20 ہزار 778 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض۔10نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےگزشتہ ہفتے 20 ہزار 778 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ یہ گرفتاریاں 31 اکتوبر سے 6 نومبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔

گرفتار شدگان میں سے 11523 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 5711 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3544 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1569 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 24 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔