سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

94
سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت
سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

جدہ۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے پر ایک غیر ملکی کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک تارک وطن عبد القیوم شینواری کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہوا اور فساد فی الأرض پھیلانے کے باعث عدالت نے اسے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے۔

بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کی فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص پرگزشتہ روزمکہ مکرمہ سزا نافذ کردی گئی ہے۔