سعودی عرب میں 4.1 شدت کا زلزلہ ، وکوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

138
Earthquake
Earthquake

جدہ ۔20فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے متعدد علاقوںمیں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے نے سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بین الاقوامی ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز سعودی عرب کے مشرق میں 240 کلو میٹر دور سلطنت عمان میں 16 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔