سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل

36
Saudi Data and Artificial Intelligence Authority
Saudi Data and Artificial Intelligence Authority

ریاض ۔5جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل کرلی ۔ سعودی پریس ایجنسی سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی ( سدایا) کے مطابق تین لاکھ 34 ہزار شہریوں نے حکومت کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کا ہنر دے کر بااختیار بنانا ہے۔یہ پروگرام جس کا نام ’مصنوعی ذہانت میں ایک ملین سعودی‘ ہے وزارتِ تعلیم اور انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سدایا نے حکومتی اداروں کے ساتھ جو شراکت قائم کی ہے اس سے مصنوعی ذہانت اور کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے کے سلسلے میں عالمی سطح پر مملکت کا مقام دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔مصنوعی ذہانت کی عالمی سربراہ کانفرس میں شروع ہونے والے انیشیٹیو ’ایس اے ایم اے آئی‘، کا ہدف ہر عمر اور ہر طرح کے پیشہ وارانہ پس منظر رکھنے والے شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔