سعودی عرب نے ابھی تک برکس میں شمولیت کاحتمی فیصلہ نہیں کیا، جنوبی افریقا

100

ماسکو ۔27فروری (اے پی پی):روس میں جنوبی افریقا کے سفیر مزووکائل جیف ماکیٹوکا نے کہا ہےکہ سعودی عرب نے ابھی تک برکس میں شمولیت کاحتمی فیصلہ نہیں کیا۔

تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب بطور قومی ریاست برکس میں شمولیت کے حوالے سےکچھ اراکین کے ساتھ مل کرابھی کچھ عمل سے گزر رہا ہےاور اسی وجہ سے اس سے ابھی تک برکس میں شمولیت کی توثیق نہیں کی ۔سفیر نے کہا کہ وہ بر کس کے آئندہ سربراہی اجلاس (جو روس کے شہر کازان میں ہو نے جارہاہے )میں وہ سعودی عرب کی پیش رفت دیکھیں گے اور جنوبی افریقا اس حوالے سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق چار ممالک یعنی مصر، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ایران پہلے ہی رکنیت قبول کر چکے ہیں اور اب وہ بطور رکن دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ برکس 2006 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین شامل تھے۔ جنوبی افریقا نے 2011 میں بین الحکومتی تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ روس اکتوبر میں سالانہ برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔