سعودی عرب نے جرمنی کو حملہ آور کی انتہا پسندانہ پوسٹس پر پیشگی خبردار کیا تھا

153

جدہ ۔21دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے جرمن حکام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طالب عبدالجواد کی انتہا پسندانہ پوسٹس کے بارے میں مطلع کیا تھا، جو جمعہ کی شام وسطی جرمنی کے ایک کرسمس بازار میں گاڑی گھساکر کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بنا۔سعودی ذرائع مطابق سعودی عرب نےمیگڈبرگ، جرمنی میں کرسمس بازار میں کار حملے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے

جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جرمن عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مملکت کے تشدد کے خلاف مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔وزارت نے جرمن حکومت، ، عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔