24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب نے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کر دی

سعودی عرب نے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کر دی

- Advertisement -

ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل، شام کی سرزمین میں دراندازی اور اس کے داخلی معاملات میں مداخلت پر شدید مذمت اور سخت احتجاج کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ یہ اقدامات برادر ملک شام کی خود مختاری، بین الاقوامی قوانین اور 1974ء میں شام و اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں بالخصوص اس وقت جب صوبہ السویداء میں حالات کشیدہ ہیں۔

سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شام کی حکومت کی اُن تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جو ملک میں امن و استحکام قائم کرنے، داخلی ہم آہنگی کو محفوظ رکھنے اور ریاست و اس کے اداروں کی مکمل خود مختاری کو بحال کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔سعودی عرب نے شام کی تقسیم کے لیے کسی بھی علیحدگی پسندانہ آواز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے تمام شامی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عقل و حکمت، بات چیت اور باہمی اتحاد کو ترجیح دیں تاکہ نئے شام کی تعمیر کا سلسلہ آگے بڑھ سکے۔

- Advertisement -

سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، اسے امن، استحکام اور ریاستی خودمختاری کے حصول میں تعاون فراہم کریں اور شام میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر مؤقف اختیار کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں