سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

186
Arab League
Arab League

ریاض۔10نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل حماس جنگ کے سلسلے میں جلد عرب ممالک کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مملکت کے بلوم برگ اکانومی فورم سنگاپور میں خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب آئندہ ایک ہفتے یا چند دنوں میں ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا۔

اسی سلسلے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ووہ قبل ازیں غزہ صورتحال پر اتوار کو ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے سربراہ ی اجلاس کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ اتنے مختصر وقت میں سعودی عرب کی زیر قیادت 3 اہم اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل حماس تنازعے کا پر امن حل نکالا جا سکے۔