29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب نے مالدیپ میں بھی مکہ روٹ پروجیکٹ کا آغاز کر...

سعودی عرب نے مالدیپ میں بھی مکہ روٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

مالے ۔29مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے مالدیپ میں بھی مکہ روٹ انیشی ایٹو کا آغاز کر دیا ہے۔ مالدیپ، دنیا کا آٹھواں ملک ہے جو مکہ روٹ پروجیکٹ سےاستفادہ کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق جو سات ممالک مکہ روٹ انیشیٹو سے پہلے سے ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں ان میں پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ، مراکش، آئیوری کوسٹ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مالے میں ویلانا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ روٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مکہ روٹ کی سپروائزری کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحیٰی، مالدیپ کی وزارتِ اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر محمد شاہین علی سعید اور دیگر اعلٰی سرکاری عہدیدار موجود تھے۔مالدیپ کے صدر کے دفتر سے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پوسٹ کی کہ ’صدر نے سرکاری طور پر مکہ روٹ انیشی ایٹیو کا افتتاح کر دیا ہے۔ ان کے ساتھ خاتونِ اول بھی موجود تھیں۔

- Advertisement -

مالدیپ کے صدر نے پہلے عازمِ حج کو مکہ روٹ پروگرام کے تحت پاسپورٹ دیا جبکہ ان کی اہلیہ نے اسی پروگرام کے تحت دوسرے عازمِ حج کو ان کا پاسپورٹ دیا۔مالدیپ کے مالے ایئرپورٹ سے مکہ انیشی ایٹیو کے تحت روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی کل تعد 234 ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602539

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں