اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹیویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اگلے دو سالوں میں فلم انڈسٹری کو نمایاں منافع بخش صنعت میں تبدیل کیا جائیگا۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ فلم و ڈرامہ صنعت میں سرمایہ کریں ۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں مایوس نہیں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں پی ٹی وی سپورٹس،نیوز اور ہوم چینلز کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔