12.7 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب نے 102 ممالک میں رمضان پروگرامز کا افتتاح کر دیا

سعودی عرب نے 102 ممالک میں رمضان پروگرامز کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

ریاض۔27فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نےدنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد کے لئے خادم الحرمین شریفین کے سالانہ رمضان پروگرامز کا افتتاح کر دیا ہے ۔ رمضان پروگرامز میں افطار کے کھانے، قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم اور 20 ممالک میں کھجوروں کی تقسیم شامل ہیں۔ وزارت اسلامی امور، دعوت اور رہنمائی کے زیر نگرانی یہ پروگرامز ہر سال رمضان المبارک میں نافذ کئے جاتے ہیں۔

سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات سعودی قیادت کی ہدایت کے تحت عالمی سطح پر مسلمانوں کی مدد کے لئے سعودی عرب کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے، مذہبی بیداری کو بڑھانے اور رمضان المبارک کے دوران ضروری روحانی اور مادی مدد فراہم کرنے میں سعودی قیادت کے کردار پر زور دیا۔

- Advertisement -

قرآن پاک کے نسخے کی تقسیم کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر قرآن پاک کے 1.2 ملین نسخے 45 ممالک میں بھیجے جائیں گے، جس سے مقدس متن تک وسیع پیمانے پر رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کو رواں سال توسیع دی گئی ہے، جس میں 102 ممالک کو700 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 200 ٹن زیادہ ہے۔ مزید برآں افطار پروگرام کے تحت پورے رمضان المبارک میں 61 ممالک میں روزہ داروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر رمضان المبارک میں عبادت کے تجربے کو تقویت دینے کے لئے وزارت تراویح اور نمازوں کی امامت کے لئے 22 ممالک میں 46 امام تعینات کرے گی۔ دریں اثنا مغربی افریقہ کے 16 ممالک میں حفظ قرآن و سنت کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں نوجوانوں کو مذہبی تعلیمات کی ترغیب دی جائے گی۔ وزارت نے وسیع پیمانے پر آگاہی مہمات بھی شروع کی ہیں، جن میں 226,937 ذاتی طور پر تبلیغی سرگرمیاں اور 238 الیکٹرانک پروگرامز شامل ہیں جن میں 30 اقساط کی ویڈیو ، موشن گرافکس اور 120 ڈیجیٹل مواد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مزید برآں 28 ورچوئل رمضان لیکچرز منعقد کئے جائیں گے جن میں روزے کے ضوابط اور دیگر مذہبی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ حج، عمرہ اور دورے کے لیے اسلامک اویئرنیس سروس 7 ملین سے زیادہ مستحقین کو 23.4 ملین خدمات فراہم کرے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567055

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں